ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سوامی پرساد موریہ کو لے کر قیاس آرائی پر لگام، اب ٹکٹ کو لے کر بات چیت جاری

سوامی پرساد موریہ کو لے کر قیاس آرائی پر لگام، اب ٹکٹ کو لے کر بات چیت جاری

Wed, 18 Jan 2017 23:20:10  SO Admin   S.O. News Service

کشی نگر، 18/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ضلع کے پڑرونا سے بی ایس پی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی رہے اور اب بی جے پی میں شامل سوامی پرساد موریہ کے کسی بھی دوسری پارٹی میں جانے سے متعلق قیاس آرائیوں پر موریہ کے ایک ٹویٹ کے بعد بریک لگ گیا ہے۔اب لوگوں میں موریہ اور ان کے حامیوں کو ٹکٹ دئیے جانے کو لے کر بحثیں شروع ہو گئی ہے۔منگل کی دیر رات سوامی پرساد موریہ نے بھی کہا کہ دوسری پارٹی میں جانے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور یہ مخالفین کی طرف سے پھیلائی جا رہی افواہ ہے۔موریہ کا کہنا ہے کہ دراصل مخالفین واضح اکثریت کے ساتھ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کی آہٹ پاکر بوکھلا گئے ہیں۔ٹکٹ کو لے کر بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی پہلے میٹنگ سے ایک روز قبل ہی سوشل ویب سائٹ پر موریہ کو لے کر کئی طرح کی پوسٹ آنے لگی تھیں ، کبھی موریہ کے کانگریس میں جانے کی بات آئی، تو کبھی سماج وادی پارٹی میں جانے کی بات آئی، کبھی پانچ دن سے دہلی میں قومی صدر امت شاہ کی طرف سے موریہ کو ملاقات کے لیے وقت نہیں دینے کی بات تو کبھی قومی لیڈروں کی طرف سے موریہ  کو منائے جانے کی افواہ اڑی۔منگل کو موریہ نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر اس طرح کی تمام افواہوں کو سرے سے مسترد کر تے ہوئے قیاس آرائیوں پر روک لگا دیا۔بدھ کو موریہ کے آبائی اسمبلی حلقہ پڑرونا سمیت ضلع کے سیاسی حلقوں میں نئی بحث ٹکٹ کو لے کر رہی۔بحث یہ چل رہی ہے کہ موریہ اپنے ساتھ بی ایس پی چھوڑ کر بی جے پی میں آئے حامیوں کے لیے بھی ٹکٹ چاہتے ہیں، کل30 سیٹوں پر ٹکٹ کے مطالبہ کی بات چل رہی ہے۔بحث یہ بھی ہے کہ موریہ اور پارٹی کے بڑے لیڈروں میں ٹکٹ کو لے کر فارمولہ طے ہو گیا ہے جس کے بعد موریہ نے پارٹی تبدیل کرنے کی بات کی تردید ٹویٹ کے ذریعے کی۔نئی بحث موریہ کے پڑرونا سیٹ سے الیکشن لڑنے اور نہیں لڑنے کو لے کر ہو رہی ہے۔ماضی میں موریہ کے فاضل نگر سیٹ سے الیکشن لڑنے کی افواہ اڑی،لیکن اس سیٹ پر موجودہ رکن اسمبلی گنگا سنگھ کشواہا کو ٹکٹ دے کر بی جے پی ہائی کمان  نے صورتحال واضح کر دی ہے۔پڑرونا سیٹ سے سوامی پرساد موریا سمیت قومی کونسل کے رکن للن مشر، شیام مرلی منوہر مشر، پرشورام مشر، پی این پاٹھک، اوم پرکاش گپتا کے نام اہم ہیں۔لوگ اب پارٹی کی اگلی فہرست جاری ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
 


Share: